Homeکھیلفٹبالآسٹریا کے فٹبالر کا تیز ترین گول،تاریخ رقم کردی

آسٹریا کے فٹبالر کا تیز ترین گول،تاریخ رقم کردی

آسٹریا کے فٹبالر کا تیز ترین گول،تاریخ رقم کردی

آسٹریا کے فٹبالر کا تیز ترین گول،تاریخ رقم کردی

بریٹیسلاوا:(ویب ڈیسک )آسٹریا کے فٹبالرکرسٹوف بومگارٹنر نےناممکن کو ممکن کردکھایا، فٹبال کی دنیا میں اب تک کا تیز ترین گول اسکور کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بریٹیسلاوا میں سلوواکیا اور آسٹریا کے درمیان کھیلا جانے والا دوستانہ میچ آسٹریا نے 0-2 سے جیت لیا۔

اس میچ میں پہلی مرتبہ دنیائے فٹ بال کی تاریخ میں وہ ہو ا جو پہلے کبھی دیکھنے کو نہیں ملا۔آسٹریا کے 24 سالہ فٹبالر نے مخالف ٹیم سلوواکیا کے خلاف میچ شروع ہوتے ہی ابتدائی 6 سیکنڈ میں پہلا گول مار کر نیا ریکارڈ بنالیا۔

اس سے قبل جرمنی کے فٹبالر لوکاس پوڈولسکی نے 2013 میں ایکواڈور کے خلاف 7 سیکنڈ میں پہلا گول کیا تھا۔

علاوہ ازیں آئرش فٹبالر شین لانگ نے ا س سے قبل اپنی ٹیم ساوتھمپٹن کے لیے پریمیئر لیگ میں اب تک کا سب سے پہلا گول 2019 میں واٹفورڈ کے خلاف اپنے میچ میں صرف 7.69 سیکنڈز میں کیا تھا۔

میچ کے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرسٹوف بومگارٹنر نے کہا کہ انہیں تیز ترین گول مار کر بہت خوشی ہورہی ہے ’میں بہت خوش ہوں، یہ بہت سنسنی خیز تھا‘۔

یہ بھی پڑھیں:

محمد عامر کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان

Share With:
Rate This Article