Homeتازہ ترینسانحہ 9 مئی:مقدمات کے نامکمل چالان پر 3 ایس ایچ او برطرف

سانحہ 9 مئی:مقدمات کے نامکمل چالان پر 3 ایس ایچ او برطرف

نو مئی کے دن جلائے جانے والی گاڑی کا منظر

سانحہ 9 مئی:مقدمات کے نامکمل چالان پر 3 ایس ایچ او برطرف

راولپنڈی :(سنونیوز)نو مئی واقعات پر درج مقدمات کے چالان مکمل نہ کرنے پر3 ایس ایچ او برطرف، ایس پی پوٹھوہار وقاص خان کے طرزعمل پر ناپسندیدگی کا اظہار،لیٹر جاری۔

تفصیلات کے مطابق آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے متعدد شکایات پر تین تھانو ں کے ایس ایچ اوز کے خلاف بھی سخت ایکشن لیتے ہوئے راولپنڈی کے تین تھانوں کے ایس ایچ اوز کو نوکری سے برطرف کردیا ۔

آرپی او نے متعدد شکایات پر ایس ایچ اوز کو محکمانہ طور پر شوکاز نوٹس جاری کیئے تھے، متعدد بار طلبی اور ذاتی طور پر پیش ہوکر وضاحت سے مسلسل گریز پر آر پی او کا سخت ایکشن سامنے آیا۔ ایچ او سب انسپکٹر حسنین شاہ اور تھانہ روات کے ایس ایچ او انسپکٹر حامد کا ظمی کی برطرفی کا حکم جاری کیا گیا۔

آر پی او سید خرم علی کے احکامات کی روشنی میں برطرفی آڈر جاری کر دیئے گئے ۔ترجمان آر پی او آفس نے تینوں ایس ایچ اوز کی برطرفی احکامات کی تصدیق کر دی۔

Share With:
Rate This Article