Homeپاکستانصدر مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کا اعلان

صدر مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کا اعلان

President Asif Ali Zardari

صدر مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کا اعلان

اسلام آباد: (سنو نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے جیلوں میں موجود قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں90 ،90 روز کمی کی منظوری دے دی ہے۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل ، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔

سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ 1946ء اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا۔

کن قیدیوں پر اطلاق ہوگا؟

65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں۔

60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ، ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے، ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 اور رولز آف بزنس کے رول 15 اے کے تحت دی ہے۔

Share With:
Rate This Article