Homeتازہ ترینجعلی ڈگری کیس: پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی ملازمت سے فارغ

جعلی ڈگری کیس: پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی ملازمت سے فارغ

Dg-Sports-Board-Shoaib

جعلی ڈگری کیس: پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی ملازمت سے فارغ

لاہور: (ویب ڈیسک) جعلی ڈگری کی بنیاد پر سرکاری عہدے دار ملازمت سے فارغ، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی شعیب کھوسو کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈی جی اسپورٹس کی برطرفی کا باقاعدہ نوٹیفکیش بھی جاری کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نواز دیا

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈی جی اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو کو وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد فوراً عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بین الصوبائی ایڈیشنل سیکرٹری ظہور احمد کو ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس بورڈ کا اضافی چارج دیا گیا ہے، جعلی ڈگری ہونے کے باعث شعیب کھوسو کو برطرف کیا گیا ہے۔

برطرف ہونے والے ڈی جی اپسورٹس شعیب کھوسو کے خلاف گزشتہ کچھ عرصے سے جعلی ڈگری سے متعلق انکوائری چل رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

دھاندلی کاالزام:کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کامعاملہ عدالت میں

Share With:
Rate This Article