Homeتازہ ترینبھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا۔ بھارتی بورڈ کا ممبئی میں اجلاس ہو اجس میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی )  کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کی جانب سے  اعلان کیا گیا  ہے کہ 2023ء  کے ایشیاء کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ آج ممبئ میں ہوئی جس میں جے شاہ نے پاکستان نہ جانے سے متعلق بیان دیا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کا کہنا تھا کہ اگلے سال ایشیاء کپ نیوٹرل مقام پر ہو گا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کے فورم کو بھی نظر انداز کر دیا ہے۔ بھارت سے تعلق رکھنے والے اے سی سی کے صدر نے خود فیصلے سنانے شروع کر دیے ہیں، انہوں نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس کے بغیر ہی فیصلہ سُنایا۔

دوسری جانب تاحال پی سی بی کی جانب سے اس فیصلے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اے سی سی کے  فیصلے کا انتظار کرے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے ون ڈے فارمیٹ کے ایشیاء کپ کی میزبانی اگلے سال ستمبر میں کرنی ہے۔

 

Share With:
Rate This Article