Homeپاکستانسابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدپر سنگین الزامات،انکوائری کمیٹی قائم

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدپر سنگین الزامات،انکوائری کمیٹی قائم

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدپر سنگین الزامات،انکوائری کمیٹی قائم

سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدپر سنگین الزامات،انکوائری کمیٹی قائم

راولپنڈی :(سنونیوز)پاک فوج میں خود احتسابی کا عمل ،افواجِ پاکستان نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر سنگین الزامات پر انکوائری کمیٹی بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے خود احتسابی کا سلسلہ شروع کرتے ہوے انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا۔اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی کی سربراہی ایک میجر جنرل کریں گے۔

جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کیخلاف انکوائری کمیٹی اعلی عدلیہ اور وزارت دفاع کے احکامات کی روشنی میں قائم کی گئی ہے۔

سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے نجی ہائوسنگ سوسائٹی بارے معاملات کی اعلی عدلیہ سماعت کرچکی ہے۔سابق ڈی جی آئی ایس آئی پر ایک ہائوسنگ سوسائٹی کے حوالے سے اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

اعلی سطحی کمیٹی الزامات کا جائزہ لیکر رپورٹ مرتب کرے گی۔الزامات ثابت ہونے پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 12 دہشتگرد جہنم واصل

Share With:
Rate This Article