Homeتازہ تریننیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

وہاب ریاض نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

لاہور: (سنو نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 ہوم سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

بابر اعظم کی قیادت میں اعلان کردہ ٹیم میں دو نئے کھلاڑی عثمان خان اور عرفان خان نیازی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ عثمان خان 2 سال سے پی ایس ایل میں شاندار پرفارمنس دے رہے ہیں۔ 21 سالہ عرفان خان نیازی نے ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل میں شاندار پرفارمنس دکھائی ہے۔

سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ سیریز میں روٹیشن پالیسی کے تحت زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا تاکہ مضبوط کامبی نیشن تیار ہوسکے۔ سیریز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ ہے۔


عرفان نیازی کا کہنا تھا کہ پہلی بار پاکستان ٹیم میں شامل ہونے کی خوشی ہے، پوری توجہ بہترین پرفارمنس پر ہوگی، ملنے والے موقع سے پورا پورا فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔

عثمان خان نے کہا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ سلیکٹرز نے مجھے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں موقع دیا ہے، کسی بھی کھلاڑی کے لیے یہ فخر کی بات ہوتی ہے کہ وہ ملک کی نمائندگی کرے۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ عثمان خان اور عرفان نیازی نے اپنی عمدہ کارکردگی سے ٹیم میں جگہ بنائی ہے۔ یقین ہے کہ یہ دونوں کھلاڑی کپتان اور سلیکٹرز کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ عماد وسیم اور محمد عامر میں میچ وننگ صلاحیتیں موجود ہیں۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ سیریز بہت اہم ہے۔

17 رکنی قومی اسکواڈ میں کپتان بابراعظم ، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد، عماد وسیم، عباس آفریدی، محمد رضوان، محمد عامر، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین آفریدی، اسامہ میر، عثمان خان، زمان خان شامل ہیں۔

یاد رہے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Share With:
Rate This Article