Homeتازہ ترینآئی سی سی کا انوکھا قانون، اینجلو میتھیوز بغیر کھیلے آئوٹ

آئی سی سی کا انوکھا قانون، اینجلو میتھیوز بغیر کھیلے آئوٹ

آئی سی سی کا انوکھا قانون، اینجلو میتھیوز بغیر کھیلے آئوٹ

آئی سی سی کا انوکھا قانون، اینجلو میتھیوز بغیر کھیلے آئوٹ

نئی دہلی:(سنو نیوز) سری لنکا کے کھلاڑی اینجلو میتھیوز آئی سی سی کے دلچسپ اور انوکھے قانون کا شکار، ٹائم آؤٹ کرنیوالے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے، کرکٹ کی تاریخ میں یہ ریکارڈ ان کے نام ہی رہے گا۔

تفصیل کے مطابق سری لنکا کے تجربہ کار بلے باز اینجلو میتھیوز کو پیر کو آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بنگلا دیش کے خلاف ‘ٹائم آؤٹ’ دیا گیا ۔ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں اس طرح آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

سدیرا سماراوکرم کے آؤٹ ہونے کے بعد کیا ہوا؟

سدیرا سماراوکرم کے آؤٹ ہونے کے بعد جیسے ہی میتھیوز کریز پر پہنچے اور ہیلمٹ پہننا شروع کیا تو اس کا پٹا ٹوٹ گیا۔ انہوں نے ڈریسنگ روم سے دوسرا ہیلمٹ لانے کا اشارہ کیا لیکن اس میں کافی وقت لگا۔ دریں اثنا، بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے میتھیوز کے خلاف ٹائم آؤٹ کی اپیل کی اور امپائر ماریس ایراسمس نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔

اینجلو میتھیوز نے امپائر اور شکیب الحسن سے بات کی اور اپنے ہیلمٹ کا ٹوٹا ہوا پٹا بھی دکھایا تاہم بنگلا دیشی کپتان نے اپیل واپس لینے سے انکار کر دیا اور سری لنکن بلے باز کو واپس جانا پڑا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اینجلو میتھیوز ناراض:

اس پر میتھیوز کافی ناراض نظر آئے اور سب کو اپنے ہیلمٹ کا ٹوٹا ہوا پٹا باؤنڈری پر دکھایا اور پھر غصے میں اسے زمین پر زور سے مارا۔ کرکٹ کے کھیل کے محافظ میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے رول 40.1.1 کے مطابق، اگر کوئی بلے باز آؤٹ یا ریٹائر ہو جاتا ہے،اور اگر اگلا بلے باز باقاعدہ وقت کے اندر اگلی گیند کا سامنا نہیں کرتا ، تو وہ آئوٹ ہو ہو سکتا ہے۔

قوانین کیا کہتے ہیں:

قوانین کے مطابق، ‘وکٹ گرنے یا بلے باز کے ریٹائرڈ ہونے کے بعد، اگر امپائر کھیل نہیں روکتا تو اگلے بلے باز کو وکٹ گرنے کے تین منٹ کے اندر اگلی گیند کا سامنا کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

اگر یہ شرط پوری نہیں ہوئی تو آنے والے بلے باز کوآؤٹ دیا جائے گا۔ تاہم، میتھیوز کے معاملے میں، آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ء کے پلیئنگ کنڈیشنز سے متعلق اصول نافذ ہوا، جس میں تین منٹ کا وقت کم کر کے دو منٹ کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2006-07 ءمیں نیو زی لینڈ میں ایک ٹیسٹ کے دوران اس وقت کے جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ نے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کے خلاف ‘ٹائم آؤٹ’ کی اپیل نہیں کی تھی حالانکہ وہ کریز پر دیر سے پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ،  بنگلا دیش کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

رمیز راجا اور عاقب جاوید

Share With:
Rate This Article