چکوال واقعہ: آسٹریلوی وزیراعظم کا معاملہ کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھونی البانیز نے سی سی ڈی کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی آسٹریلوی لڑکی کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 15 2026 | Muhammad Bilal
چکوال: (سنو نیوز) آسٹریلیا کے وزیراعظم اینتھونی البانیز نے سی سی ڈی کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی آسٹریلوی لڑکی کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ( سی سی ڈی) کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی آسٹریلوی لڑکی ہانیہ احمد کے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 9 سالہ آسٹریلوی لڑکی کی ہلاکت کے معاملے پر شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران چکوال میں سی سی ڈی کی فائرنگ سے 9 سالہ لڑکی جاں بحق ہوئی تھی ، یہ خاندان آسٹریلیا سے چھٹیاں منانے پاکستان آیا تھا کہ ڈکیتی کے دوران سی سی ڈی کی جانب سے فائرنگ کی تاہم ڈاکو تو موقع سے فرار ہو گئے لیکن کار میں سوار 9 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق 39 سالہ عادل احمد ، ان کی اہلیہ ڈاکٹر سدرا خان، ان کی 9 سالہ بیٹی ہانیہ احمد اور 10 سالہ بیٹا عفان احمد ایک ڈکیتی کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنے۔

سی سی ڈی کی فائرنگ کے نتیجے میں ہانیہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، عادل احمد اور عفان احمد شدید زخمی ہوئے جبکہ ڈاکٹر سدرا خان محفوظ رہیں۔

یہ بھی دیکھیں: بینظیر موبائل سم کے حصول کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

دوسری جانب ایس ایس پی سی ٹی ڈی چکوال شاہ میر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 12 جون کی درمیانی رات کو سی سی ڈی دفتر کے باہر واردات ہو رہی تھی، ڈاکوؤں نے ایک فیملی کو یرغمال بنا رکھا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ڈی آفیشلز رائفل لیکر کارروائی کے لئے باہر نکلے، رابری کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سی سی ڈی آفیسر نے سمجھا کہ ڈاکوؤں نے فیملی کی گاڑی لوٹ لی اور فرار ہو گئے، سی سی ڈی آفیسر نے فائرنگ کر دی جس سے بچی کی جان چلی گئی۔

ایس پی سی سی ڈی نے کہا کہ یہ ہمارے رولز کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے، سی سی ڈی آفیسر نے ٹارگٹ کی شناخت نا کر کے غلطی کی، سی سی ڈی آفیسر کو نہیں پتہ تھا کہ ڈاکو فرار ہو چکے ہیں، 302 کے تحت اس واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قصور وار آفیسر کو حراست میں لیکر تفتیش کی گئی، متاثرہ فیملی نے سی سی ڈی کی تفتیش پر اعتماد کا اظہار کیا، سی سی ڈی اس کیس کی تفتیش کرے گی، سی سی ڈی اہلکار سے جو غلطی ہوئی ہے اس کا کوئی ازالہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کو حادثہ، مریم نواز کا اظہار افسوس

ایس پی سی سی ڈی نے کہا کہ اس کیس کو مثالی کیس بنائیں گے جس میں اہلکار کو سزا ملے گی، سی سی ڈی کے خلاف کمپین کی جا رہی ہے، جو گاڑی سوشل میڈیا پر دکھائی جا رہی وہ فیملی کی گاڑی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی سی ڈی ایک نیا ادارہ ہے جو سنگین مقدمات کی تفتیش کرتا ہے، سی سی ڈی کے خلاف کوئی شکایت نہیں کہ کوئی مقابلہ مشکوک ہے، اس کیس میں ہم نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا اس لئے پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ساری فیملی آسٹریلین نیشنل ہے اس سے پہلے وہ پاکستانی ہیں، اس سنگین غلطی کو ہم مان رہے اور معافی مانگ رہے ہیں۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-16 Petrol (Super) 373.78
2026-06-16 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-16 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں