بینظیر موبائل سم کے حصول کی تاریخ میں توسیع کا اعلان

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی جانب سے خواتین بینفشریز کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بینظیر موبائل سم کے حصول کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 15 2026 | Muhammad Bilal
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی )کی جانب سے خواتین بینفشریز کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے بینظیر موبائل سم کے حصول کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔

حکام کے مطابق اب مستحق خواتین 30 جون 2026 تک اپنے قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے اپنی موبائل سم بالکل مفت حاصل کر سکتی ہیں۔

بی آئی ایس پی حکام نے تمام بینیفشریز سے گزارش کی کہ اگر انہوں نے ابھی تک اپنی بینظیر موبائل سم حاصل نہیں کی تو فوری طور پر اپنا ذاتی موبائل فون ساتھ لے کر قریبی بی آئی ایس پی دفتر سے رابطہ کریں۔

یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان نے وزیراعظم کے ’’کیش لیس پاکستان‘‘ سٹراٹیجک روڈ میپ کے تحت ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تمام صارفین کو ڈیجیٹل والٹ سسٹم پر منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس منصوبے کا ایک اہم حصہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لاکھوں مستحق افراد کو جدید ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے مالی امداد فراہم کرنا ہے تاکہ رقوم براہِ راست اور بغیر کسی کٹوتی کے ان کے کھاتوں میں منتقل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بی آئی ایس پی کے لیے والٹ اکاؤنٹ کیسے بنے گا؟

حکام کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل والٹ کے استعمال سے شفافیت میں اضافہ ہوگا، بدعنوانی اور بینکنگ تاخیر کے امکانات میں نمایاں کمی آئے گی، جبکہ خواتین مستفدین کو بھی مالی خودمختاری حاصل ہوگی۔

حکومت کے مطابق یہ نظام نہ صرف مستحقین کے لیے سہولت کا باعث بنے گا بلکہ ملکی معیشت کو بھی ڈیجیٹل بنیادوں پر مستحکم کرنے میں مدد دے گا۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-15 Petrol (Super) 373.78
2026-06-15 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-15 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں