خیبرپختونخوا حکومت کا یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 15 2026 | Muhammad Bilal
پشاور: (سنو نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے یکم محرم الحرام کے موقع پر چھٹی کے حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم محرم الحرام کو صوبہ بھر میں عام تعطیل ہو گی، تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے، چھٹی کا اطلاق سرکاری و نجی اداروں پر بھی ہو گا۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ تعطیل کا اطلاق مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کی جانب سے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے اعلان سے مشروط ہو گا، حتمی تاریخ کا تعین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کیلئے اہم اعلان

خیال رہے کہ محرم الحرام اسلامی سال کا پہلا مہینہ ہے اور اسے حرمت والے مہینوں میں شمار کیا جاتا ہے، یہ مہینہ قربانی، صبر اور حق و باطل کے فرق کی یاد دلاتا ہے، خاص طور پر 10 محرم یعنی یومِ عاشورہ کو حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-15 Petrol (Super) 373.78
2026-06-15 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-15 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں