وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں احتجاج کے دوران پولیس اہلکار کی شہادت سے متعلق کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 15 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک): انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 4 اکتوبر کو احتجاج کے دوران پولیس اہلکار کی شہادت کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ کئی ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں 4 اکتوبر 2025 کے احتجاج کے دوران پولیس اہلکار کی شہادت سے متعلق کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں: محرم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کیس میں عمر ایوب، عامر مغل اور حفیظ الرحمن سمیت دیگر ملزمان کو بھی اشتہاری قرار دے دیا گیا۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ ان کے حوالے سے کیس کا ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ نون میں درج ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-15 Petrol (Super) 373.78
2026-06-15 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-15 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں