جی پی ایکس 125 اور 150 پاکستان میں متعارف، قیمتیں سامنے آگئیں

تھائی لینڈ کے معروف برانڈ جی پی ایکس نے پاکستان کی موٹر سائیکل مارکیٹ میں باقاعدہ قدم رکھ دیا ، کمپنی پاکستان میں “رائل جی پی ایکس” کے نام سے اپنی نئی موٹر سائیکلیں پیش کر رہی ہے۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 15 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ کے معروف برانڈ جی پی ایکس نے پاکستان کی موٹر سائیکل مارکیٹ میں باقاعدہ قدم رکھ دیا ، کمپنی پاکستان میں “رائل جی پی ایکس” کے نام سے اپنی نئی موٹر سائیکلیں پیش کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی نے پاکستانی مارکیٹ کے لیے لیبرے سیریز کے دو ماڈلز متعارف کرائے ہیں جن میں رائل جی پی ایکس لیبرے 125 اور رائل جی پی ایکس لیبرے 150 شامل ہیں۔

یہ دونوں موٹر سائیکلز روزمرہ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے تیار کی گئی ہیں تاہم ان میں جدید ڈیزائن، بہتر فیچرز اور اسپورٹی لُک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے رائل جی پی ایکس لیبرے 125 کی قیمت 3 لاکھ 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ زیادہ طاقتور ماڈل رائل جی پی ایکس لیبرے 150 تین لاکھ 75 ہزار روپے میں دستیاب ہو گا۔

 لیبرے 125 میں 123 سی سی  ایئر کولڈ انجن دیا گیا ہے جو 7.78 ہارس پاور اور 9 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے، اس ماڈل میں 6 اسپیڈ گیئر سسٹم، کاربوریٹر فیول سسٹم اور 17 لیٹر فیول ٹینک شامل ہے، بریکنگ سسٹم میں فرنٹ پر ڈسک بریک جبکہ رئیر پر ڈرم بریک دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس موٹر سائیکل کا وزن 120 کلوگرام ہے اور یہ اوسطاً 43 کلومیٹر فی لیٹر فیول ایوریج فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویوٹا موٹرز کا فارچونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کا اعلان

دوسری جانب لیبرے 150 کو نسبتاً زیادہ طاقتور انجن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جس میں 149 سی سی ایئر کولڈ انجن شامل ہے، یہ ماڈل 12 ہارس پاور اور 11 نیوٹن میٹر ٹارک فراہم کرتا ہے۔

اس میں بھی 6 اسپیڈ گیئر سسٹم موجود ہے تاہم اس کا فیول سسٹم جدید الیکٹرانک فیول انجکشن ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، اس ماڈل میں بھی 17 لیٹر فیول ٹینک، فرنٹ ڈسک بریک اور رئیر ڈرم بریک شامل ہیں جبکہ اس کا وزن 125 کلوگرام ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ماڈل 38 کلومیٹر فی لیٹر تک فیول ایوریج دے سکتا ہے۔

دونوں ماڈلز ایسے وقت میں لانچ کیے گئے ہیں جب پاکستان میں 125 سی سی اور 150 سی سی موٹر سائیکل کیٹیگری میں پہلے ہی سخت مقابلہ موجود ہے اور جاپانی برانڈز طویل عرصے سے صارفین کی پہلی ترجیح سمجھے جاتے ہیں۔

نئے ماڈلز میں ایل ای ڈی ہیڈ لائٹس، ڈیجیٹل اسپیڈو میٹر، سیلف اسٹارٹ اور 6 اسپیڈ گیئر ٹرانسمیشن جیسے فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

اس کو بھی دیکھیں: ایم جی کی مشہور گاڑی آسان ماہانہ اقساط پر حاصل کرنے کا سنہری موقع

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ موٹر سائیکلز نوجوان رائیڈرز اور روزانہ سفر کرنے والے صارفین دونوں کے لیے موزوں ہیں، صارفین اضافی رقم ادا کر کے ٹائپ سی چارجنگ پورٹ، اینٹی تھیفٹ الارم اور آف روڈ ٹائرز بھی لگوا سکیں گے۔

آٹو ماہرین کے مطابق رائل جی پی ایکس کی آمد سے مقامی موٹر سائیکل مارکیٹ میں مقابلہ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.01 ▲ 1.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.92 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.27 ▼ 0.26
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.27 ▲ 0.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.30
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▲ 0.16
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,095 ▲ 10
Gold 22K Per Tola 386,004 ▲ 9
Gold 21K Per Tola 368,458 ▲ 9
Gold 18K Per Tola 315,821 ▲ 7
Silver Per Tola 5,998 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,648 ▼ 6.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.95 ▼ 4.08
Diesel HSD Per Litre 256.34 ▼ 2.50
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▼ 3.58
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں