عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟

عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
ثانیہ اشفاق نے ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ روایتی سرخ عروسی لباس پہنے نظر آئیں/ فائل فوٹو
Updated | Published August, 4 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ اور ڈیجیٹل انفلوئنسر ثانیہ اشفاق نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ روایتی سرخ عروسی لباس اور خوبصورت کندن زیورات پہنے نظر آئیں۔

اس دوران انہوں نے ایک شخص سے سوال کیا کہ ’میں کیسی لگ رہی ہوں؟‘ جس پر جواب ملتا ہے، ’میری دلہن جیسی‘۔
ثانیہ نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز، الحمدللہ‘۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ثانیہ کے لیے نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

بعض صارفین کا کہنا ہے کہ یہ نئی شادی کا اشارہ ہو سکتا ہے جبکہ کچھ کے مطابق وہ کسی نئے ماڈلنگ یا پروفیشنل پراجیکٹ کی تیاری کر رہی ہیں۔

یہ خبر تاحال غیر تصدیق شدہ ہے اور عماد وسیم یا ان کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے کوئی باقاعدہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ ثانیہ اشفاق گزشتہ کچھ عرصے سے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گفتگو کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے ماضی میں عماد وسیم سے اپنی ازدواجی زندگی اور طلاق سے متعلق متعدد دعوے بھی شیئر کیے تھے۔

 

 

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.01 ▲ 1.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.92 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.27 ▼ 0.26
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.27 ▲ 0.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.30
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▲ 0.16
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,095 ▲ 10
Gold 22K Per Tola 386,004 ▲ 9
Gold 21K Per Tola 368,458 ▲ 9
Gold 18K Per Tola 315,821 ▲ 7
Silver Per Tola 5,998 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,648 ▼ 6.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.95 ▼ 4.08
Diesel HSD Per Litre 256.34 ▼ 2.50
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▼ 3.58
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں