عمران خان ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ منتقل

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ کی/ فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published June, 15 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا ہے کہ عمران خان کو ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ مجھے ابھی اطلاع ملی ہے کہ خان صاحب کو گزشتہ شب دوبارہ انجیکشن لگانے کے لیے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں واپس اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا چھوٹے کاشتکاروں کیلئے بلاسود قرض پروگرام کا اعلان

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اس مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں کہ انہیں علاج کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے۔ ساتھ ہی ہم ان کی اہل خانہ سے فوری ملاقات کروانے کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔

 

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-15 Petrol (Super) 373.78
2026-06-15 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-15 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں