پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

سونا مہنگا
پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 15 2026 |
کراچی (ویب ڈیسک): پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں سونا 108 ڈالر فی اونس مہنگا ہو کر 4 ہزار 327 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران ڈیل، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیں

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 230 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 509 روپے ہوگئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-15 Petrol (Super) 373.78
2026-06-15 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-15 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں