امریکا ایران ڈیل: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیں

خام تیل
امریکا اور ایران کے درمیان امن ڈیل کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 15 2026 |
نیویارک (ویب ڈیسک): امریکا اور ایران کے درمیان مبینہ امن ڈیل کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 80 ڈالر 76 سینٹ فی بیرل تک آگئی، جبکہ برینٹ خام تیل 83 ڈالر 70 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کا مربن تیل بھی 83 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران امن معاہدہ طے پا گیا، فوجی کارروائیاں روکنے کا ا علان

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدہ طے پانے کی تصدیق کرتے ہوے کہا ہے کہ سب کو مبارکباد، ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو گیا ہے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل ہو چکا ہے، ایران کے ساتھ ڈیل مکمل ہو گئی ہے۔

انہوں نے اس حوالے سے سب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کو ٹول فری طور پر کھولنے اور ایرانی بندرگاہوں کی امریکا کی بحری ناکہ بندی ہٹا دی گئی، دنیا بھر کے جہاز اپنی سرگرمیاں شروع کریں، تیل کی ترسیل بحال ہونے کا وقت آگیا۔

ایران کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکا امن معاہدہ قبول کرنے پر مجبور کر دیا ہے، ایرانی حکام کی طرف سے ردعمل بعد میں دیا جائے گا۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-15 Petrol (Super) 373.78
2026-06-15 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-15 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں