سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر کتنا ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا ؟

سوشل میڈیا انفلوئنسرز
آئندہ مالی سال میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے آمدن پر پانچ فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا/ فائل فوٹو
Updated | Published June, 13 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک): بجٹ میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر 5 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔

فنانس بل کے مطابق آئندہ مالی سال میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے آمدن پر پانچ فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگا، ٹیکس کا اطلاق یوٹیوب، فیس بک، ٹک ٹاک اور انسٹاگرام سے آمدن پر ہوگا۔ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے اکاؤنٹس میں آنے والی رقم پر متعلقہ بینک کٹوتی کرے گی۔

فنانس بل کے مطابق کسٹمز ٹیرف میں بڑے پیمانے پر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، آئندہ مالی سال ٹیرف لائنز پر کسٹمز ڈیوٹی میں کمی ہوگی، 20 فیصد کسٹمز ڈیوٹی کم کرکے 15 اور 10 فیصد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک موٹرسائیکل، رکشوں، گاڑیوں پر رعایت کتنی ہے؟

فنانس بل میں کہا گیا ہے کہ 449 ٹیرف لائنز پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی 6 فیصد سے کم کرکے 4 فیصد کردی گئی ہے، 2107 ٹیرف لائنز پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی 4 سے کم کرکے 2 فیصد کردی گئی ہے۔

آئندہ مالی سال 569 اشیا پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی مکمل ختم کردی گئی ہے جبکہ 359 ٹیرف لائنز پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی زیادہ سے زیادہ شرح 20 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

کینسر کے علاج میں استعمال اہم خام مال کو کسٹمز ڈیوٹی سے استثنیٰ دیا گیا ہے، زرعی مشینری پر کسٹمز، اضافی اور ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں خصوصی تعمیراتی گاڑیوں پر کسٹمز ڈیوٹی کو 20 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردیا گیا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-13 Petrol (Super) 373.78
2026-06-13 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-13 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں