بجٹ 27-2026: الیکٹرک موٹرسائیکل، رکشوں، گاڑیوں پر رعایت کتنی ہے؟

بجٹ 27-2026
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا/ فائل فوٹو
Updated 10 گھنٹے قبل | Published June, 13 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر محمد اورنگزیب نے کہا کہ الیکٹرک موٹرسائیکل، رکشوں، گاڑیوں بس پر موجود رعایت کو برقرار رکھا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ درآمدی الیکٹرک ٹرکوں پر سیلز ٹیکس کی شرح ایک فیصد کم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 2 ہزار سے 3 ہزار سی سی تک تمام پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر ایف ای ڈی عائد کی گئی ہے جبکہ 2 کروڑ سے زائد مالیت کی الیکٹرک گاڑیوں پر بھی ایف ای ڈی کا اطلاق ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:بجٹ میں پیٹرولیم سبسڈی ختم کرنے کی تجویز

بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی بجٹ کا مجموعی حجم 18ہزار 771ارب روپے ہوگا،سود کی ادائیگی پر 8ہزار 54ارب روپے مختص کرنے، پینشن پر مجموعی طور پر 1169ارب روپے خرچ کرنے کا تخمینہ ہے جس میں ملٹری پینشن پر 822ارب روپے خرچ کرنے جبکہ سول پینشن پر 272ارب روپے خرچ کرنے کا تخمینہ ہے۔

دفاع کے لیے 3ہزار ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے جبکہ سبسڈی کی مد میں 1091ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق سول حکومت پر اخراجات کا تخمینہ 1071ارب روپے خرچ کرنے کا تخمینہ ہے جبکہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 430ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے، مجموعی طور پر جاری اخراجات 17ہزار 495ارب روپے مختص کرنے کا تخمینہ ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 1050ارب ہوگا جبکہ ایف بی آر کا ٹیکس وصولی کا ہدف 15ہزار264ارب روپے رہنے کا تخمینہ ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Date Pair Rate
2026-06-09 USD to PKR 278.18
2026-06-09 EUR to PKR 321.90
2026-06-09 GBP to PKR 372.48
Current Metals
Date Metal Unit Price
No current metal rates available.
Current Petrol
Date Fuel Type Price
2026-06-13 Petrol (Super) 373.78
2026-06-13 High Octane (HOBC) 445.00
2026-06-13 High-Speed Diesel (HSD) 378.78
ضرور پڑھیں