پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کو حادثہ، مریم نواز کا اظہار افسوس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مردان کے قریب پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثہ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
فائل فوٹو
Updated | Published June, 15 2026 | Muhammad Bilal
لاہور: (سنو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مردان کے قریب پاک فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثہ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاک فضائیہ کے تربیتی طیارہ کے حادثے میں جام شہادت نوش کرنے والے دونوں پائلٹس کیپٹن قاسم اور کیپٹن طلحہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مریم نواز نے شہید پائلٹس کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیااور حادثے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

خیال رہے کہ آج مردان میں کاٹلنگ روڈ پر جبر نہر کے قریب ایک تربیتی طیارہ گر کر حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 2 پائلٹ موقع پر شہید ہو گئے جبکہ حادثے کے نتیجے میں 2 راہگیر شدید زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: مردان، تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2 پائلٹ موقع پر شہید

حادثے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق طیارہ اچانک تکنیکی خرابی کے باعث نیچے آ گرا، تاہم حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 278.01 ▲ 1.12
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.92 ▲ 0.20
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.27 ▼ 0.26
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.27 ▲ 0.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.70 ▲ 0.30
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.17 ▲ 0.16
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 421,095 ▲ 10
Gold 22K Per Tola 386,004 ▲ 9
Gold 21K Per Tola 368,458 ▲ 9
Gold 18K Per Tola 315,821 ▲ 7
Silver Per Tola 5,998 ▼ 2
Platinum Per oz (USD) 1,648 ▼ 6.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 331.95 ▼ 4.08
Diesel HSD Per Litre 256.34 ▼ 2.50
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 ▼ 3.58
LPG Per Kg 254.32
ضرور پڑھیں