اسلام آباد ٹاکس، وزیراعظم سے امریکی و ایرانی وفود کی ملاقاتیں
مشرق وسطیٰ میں پائیدارامن کا مشن ، وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی اور ایرانی وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
فوٹو بشکریہ سرکاری میڈیا
اسلام آباد: (سنو نیوز) مشرق وسطیٰ میں پائیدارامن کا مشن ، وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی اور ایرانی وفود نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسلام آباد میں آج مذاکرات کے آغاز کے موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ملاقات کی، امریکی نائب صدر کے ہمراہ خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیرِ داخلہ سینیٹر سید محسن رضا نقوی بھی شریک تھے۔

وزیرِ اعظم نے دونوں وفود کی جانب سے تعمیری انداز میں بات چیت کے عزم کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان پہنچ گئے

وزیرِ اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے لیے دونوں فریقین کے درمیان پیش رفت میں اپنی سہولت کاری کا کردار جاری رکھے گا۔

علاوہ ازیں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ایرانی وفد نے بھی ملاقات کی، ایرانی وفد کی قیادت ایرانی مجلسِ شوریٰ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے۔

وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مذاکرات میں ایران کی شرکت کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے اور عالمی امن و استحکام کے لیے بامعنی نتائج کے حصول کی جانب پیش رفت میں سہولت کار کے طور پر اپنا کردار جاری رکھے گا۔

اس کو بھی پڑھیں: امریکا سے مذاکرات کیلئے ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن و استحکام کے لیے بامعنی نتائج کے لیے اپنا کردار خلوصِ نیت سے جاری رکھے گا، امید ہے مذاکرات خطے میں پائیدار امن کی جانب اہم قدم ثابت ہوں گے۔ 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں