میڈیکل یونیورسٹیز کے تحت پرانے میڈیکل کالجز کی حثیت بحال

پنجاب حکومت
میڈیکل یونیورسٹیز سیکنڈ ترمیمی آرڈیننس 2026 جاری کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated 12 گھنٹے قبل | Published October, 22 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے میڈیکل یونیورسٹیز کے تحت پرانے میڈیکل کالجز کی حیثیت بحال کرتے ہوئے میڈیکل یونیورسٹیز سیکنڈ ترمیمی آرڈیننس 2026 جاری کر دیا ہے، جس کے تحت وائس چانسلرز کے انتظامی اور انتظامی اختیارات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نئے ترمیمی آرڈیننس کے مطابق وائس چانسلر یونیورسٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیف اکیڈمک آفیسر ہوں گے۔ انہیں یونیورسٹی، میڈیکل کالج، نرسنگ کالج، متعلقہ ہسپتال اور پیرا میڈیکل اسکول کے انتظامی امور کا کنٹرول بھی حاصل ہوگا۔

آرڈیننس کے تحت کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج کو بحال کرکے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے، جبکہ فاطمہ جناح میڈیکل کالج کو بحال کرکے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور تعلیمی بورڈ: 11ویں جماعت کے نتائج کا اعلان

اسی طرح فیصل آباد میڈیکل کالج کو بحال کرکے فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی میڈیکل کالج کو بھی بحال کرتے ہوئے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔

مزید برآں، نشتر میڈیکل کالج کو دوبارہ بحال کرکے نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے زیر انتظام دے دیا گیا ہے۔

ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے میڈیکل یونیورسٹیز اور ان سے منسلک تعلیمی اداروں کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، جبکہ وائس چانسلرز کو اداروں کے انتظامی اور تعلیمی معاملات میں مرکزی کردار دے دیا گیا ہے۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.90 ▲ 0.15
🇪🇺 Euro EUR → PKR 311.06 ▲ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 370.87 ▲ 0.56
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.31
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.39 ▲ 0.04
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 ▲ 0.02
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 429,219 ▼ 5,265
Gold 22K Per Tola 393,451 ▼ 4,826
Gold 21K Per Tola 375,566 ▼ 4,607
Gold 18K Per Tola 321,914 ▼ 3,949
Silver Per Tola 5,913 ▼ 48
Platinum Per oz (USD) 1,639 ▼ 10.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 381.14 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 241.43 —
ضرور پڑھیں