قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے نانا انتقال کرگئے
پی سی بی حارث رؤف کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 20 2026 |
لاہور (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے نانا انتقال کرگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے حارث رؤف کے نانا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
The PCB is saddened by the passing of fast bowler Haris Rauf's maternal grandfather. PCB extends heartfelt condolences to Haris' family. May the departed soul rest in peace.
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 19, 2026
پی سی بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا بورڈ حارث رؤف کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔
ہہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے ہاشم آملہ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا
حارث رؤف سہ ملکی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ہیں اور سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں 48 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ آج انگلینڈ کے خلاف میچ میں حصہ لیں گے۔