امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان پہنچ گئے
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا استقبال کیا/ فائل فوٹو
اسلام آباد (سنو نیوز): امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جے ڈی وینس کا استقبال کیا، اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر بھی استقبال کے لیے موجود رہی۔

ایران سے جامع جنگ بندی مذاکرات کے لیے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچے، جے ڈی وینس کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر بھی ہمراہ ہیں۔

امریکی نائب صدر کے طیارے نے مشرق وسطیٰ ممالک کی فضا کو نظر انداز کر کے طویل راستہ اختیار کیا اور میری لینڈ سے روانگی کے بعد طیارے نے پیرس میں ڈھائی گھنٹے اسٹاپ اوور کیا۔ امریکی نائب صدر کے طیارے نے طویل افغان کی فضائی حدود استعمال نہیں کی، ان کا خصوصی طیارہ جارجیا، آذربائیجان، ترکمنستان اور تاجکستان کے راستے پاکستان پہنچا۔

جے ڈی وینس کا طیارہ 10 بجے چترال کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا، پاکستان کی فضائی حدود میں ائیر فورس کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا اور خصوصی طیارے نے صبح 10:33 بجے نورخان ائیر بیس پر لینڈ کیا۔

جے ڈی وینس ایران سے مثبت بات چیت کے لیے پر امید ہیں، انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم مثبت مذاکرات چاہتے ہیں، ایران مخلص ہے تو ہم بھی کھلے دل سے بات کریں گے، اگر ایران نے ہمارے ساتھ کھیلنے کی کوشش کی تو ہم بھی کمزوری نہیں دکھائیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اسلام آباد مذاکرات کے لیے اچھی ٹیم بھیجی ہے، جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر، اسٹیو وٹکوف آج اسلام آباد میں ایرانی وفد سے ملاقات کریں گے۔

انھوں نے دہرایا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی اجازت نہیں دی جائے گی، آبنائے ہرمز بہت جلد مکمل کھل جائے گی، ہمیں کسی بیک پلان کی ضرورت نہیں، ایرانی فوج ختم کر دی ہے، ایران میں پہلے ہی رجیم چینج ہو چکی مگر ہمارا یہ مقصد نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا سے مذاکرات کیلئے ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

قبل ازیں، جب ایرانی وفد پاکستان پہنچا جس میں وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شامل تھے، تو ان کا استقبال فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، ایاز صادق، اور محسن نقوی نے کیا۔ باقر قالیباف نے کہا ہم اچھی امید کے ساتھ مذاکرات کے لیے آئے ہیں، اگر امریکا ہمارے حقوق تسلیم کرتا ہے تو معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.85 ▲ 0.06
🇪🇺 Euro EUR → PKR 316.07 ▼ 0.92
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 1.52
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 74.10 ▲ 0.27
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.65 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.02 ▼ 0.04
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 426,216 ▲ 8,278
Gold 22K Per Tola 390,698 ▲ 7,588
Gold 21K Per Tola 372,939 ▲ 7,244
Gold 18K Per Tola 319,662 ▲ 6,209
Silver Per Tola 6,145 ▲ 270
Platinum Per oz (USD) 1,637 ▲ 40.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 327.12 ▲ 6.39
Diesel HSD Per Litre 199.98
High Octane Per Litre 445.00
Kerosene Per Litre 233.71
LPG Per Kg 241.43
ضرور پڑھیں