امریکی ایئرپورٹ پر مسافر اور کارگو طیارہ آپس میں ٹکرا گئے

Miami Airport Plane Collision
فائل فوٹو
Updated | Published November, 15 2026 |
میامی: (ویب ڈیسک) امریکی شہر میامی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ٹیکسی کرتے ہوئے دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں کوپا ایئرلائن کے مسافر طیارے اور یو پی ایس کے کارگو جہاز کو نقصان پہنچا۔

واقعے کے بعد ایئرپورٹ کی فضائی سکیورٹی اور انتظامی امور سے متعلق خدشات بڑھ گئے ہیں۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آنے والے اس واقعے میں کوپا ایئرلائن کے بوئنگ 737 مسافر طیارے کا وِنگ ٹِپ یو پی ایس کے بوئنگ 767 کارگو طیارے کی ناک سے ٹکرا گیا۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق یو پی ایس کا کارگو طیارہ کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا جانے کیلئے روانگی کی تیاری کر رہا تھا۔

اسی دوران ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے کارگو طیارے کے عملے کو ہدایت کی کہ وہ گیٹ کی جانب جانے والے کوپا ایئرلائن کے طیارے کو راستہ دے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا بحرین میں امریکی ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰ

تاہم کارگو طیارہ مسافر طیارے کے راستے میں آ گیا اور دونوں طیاروں کے درمیان تصادم ہوگیا۔ واقعے کے دوران طیاروں کو نقصان پہنچا، جبکہ ایئر ٹریفک کنٹرولرز اور پائلٹس کے درمیان گفتگو کی آڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس سے حادثے کی تفصیلات جاننے میں مدد ملی۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.60 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 304.92 ▼ 0.07
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.48 ▲ 0.07
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.28 ▼ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.31 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 402,653 ▲ 206
Gold 22K Per Tola 369,099 ▲ 189
Gold 21K Per Tola 352,322 ▲ 180
Gold 18K Per Tola 301,990 ▲ 154
Silver Per Tola 5,054 ▼ 142
Platinum Per oz (USD) 1,490 ▼ 32.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 332.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں