میٹرک امتحانات 2027 کی تاریخ کا اعلان

Matric Exams 2027
فائل فوٹو
Updated 15 گھنٹے قبل | Published November, 14 2026 |
لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 2027 میں شرکت کے خواہشمند طلبہ کیلئے اہم خبر آگئی۔

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے امتحانات کے شیڈول اور داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخوں کی منظوری دے دی ہے۔

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق میٹرک سالانہ امتحانات 2027 کیلئے طلبہ سنگل، ڈبل اور ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرا سکیں گے۔

شیڈول کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ طلبہ 12 دسمبر سے 28 دسمبر 2026 تک اپنے داخلہ فارم جمع کرا سکیں گے۔

اسی طرح ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 جنوری 2027 مقرر کی گئی ہے۔ مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد طلبہ کو اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 16 مارچ 2027 سے شروع ہوں گے۔ امتحانات مکمل ہونے کے بعد نتائج کا اعلان 20 جولائی 2027 کو کیا جائے گا۔

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ شیڈول کے مطابق اپنے داخلہ فارم جمع کرائیں تاکہ اضافی فیس کی ادائیگی سے بچ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:رکشہ میں 28 طلباء کو سوار کرنے والا ڈرائیور گرفتار

طلبہ اور والدین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخوں کا خاص خیال رکھیں اور متعلقہ تعلیمی بورڈ کی ہدایات کے مطابق داخلے کا عمل مکمل کریں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.59 ▼ 0.03
🇪🇺 Euro EUR → PKR 304.99 ▼ 0.84
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.41 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.39 ▲ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.30 ▼ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 402,448 ▼ 11,187
Gold 22K Per Tola 368,910 ▼ 10,255
Gold 21K Per Tola 352,142 ▼ 9,789
Gold 18K Per Tola 301,836 ▼ 8,391
Silver Per Tola 5,196 ▼ 134
Platinum Per oz (USD) 1,523 ▼ 10.0%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 332.00 ▼ 14.00
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں