ایران کا بحرین میں امریکی ریڈار پر ڈرون حملے کا دعویٰ

Iran Bahrain Drone Attack
فائل فوٹو
Updated | Published November, 15 2026 |
تہران: (ویب ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے بحرین میں امریکی فضائی دفاعی ریڈار سسٹم کو ڈرون حملے میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا، جس کے بعد خطے میں سکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پر جاری بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ ان کی ایرو اسپیس فورس نے بحرین کے الرفاع ہیلی کاپٹر بیس پر نصب امریکی فضائی دفاعی ریڈار سسٹم کو نشانہ بنایا۔

بیان کے مطابق اس کارروائی میں چھ ڈرونز استعمال کیے گئے، تاہم حملے سے ہونے والے نقصانات اور امریکی ریڈار سسٹم کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے آزادانہ طور پر تصدیق سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب بحرین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ممکنہ خطرات سے متعلق دو الگ الگ انتباہات جاری کیے ہیں۔ ستمبر کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بحرینی حکام کی جانب سے اس نوعیت کے انتباہات جاری کیے گئے ہیں۔

بحرینی وزارت داخلہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں اور صورتحال سے متعلق معلومات کیلئے صرف سرکاری ذرائع اور سرکاری چینلز پر انحصار کریں۔

ادھر سعودی عرب میں قائم امریکی سفارت خانے نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی شہریوں کو اضافی احتیاط برتنے اور سکیورٹی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں خوفناک تصادم، 26 افراد ہلاک

سفارت خانے کے مطابق حوثی حملوں اور ایران کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے پیش نظر امریکی شہری اپنے اردگرد کے حالات سے باخبر رہیں اور ضروری حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔

خطے میں حالیہ پیش رفت کے باعث خلیجی ممالک میں سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.60 ▲ 0.01
🇪🇺 Euro EUR → PKR 304.92 ▼ 0.07
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 365.48 ▲ 0.07
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.28 ▼ 0.11
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.31 ▲ 0.01
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.46 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 402,653 ▲ 206
Gold 22K Per Tola 369,099 ▲ 189
Gold 21K Per Tola 352,322 ▲ 180
Gold 18K Per Tola 301,990 ▲ 154
Silver Per Tola 5,054 ▼ 142
Platinum Per oz (USD) 1,490 ▼ 32.7%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 332.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں