حوثی حملوں میں شدت، مصر کا سعودی عرب کو فوجی مدد دینے کا فیصلہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published October, 26 2026 |
قاہرہ(ویب ڈیسک)یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں میں شدت کے بعد مصری پارلیمنٹ نے سعودی عرب کے دفاع کے لیے فوجی مدد فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے واضح کیا ہے کہ مصر کی فوجی مدد سعودی عرب کی سرزمین اور سرحدوں کے دفاع تک محدود ہوگی اور اس کا مقصد یمن پر حملے کرنا نہیں ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مصری پارلیمنٹ نے پیر کو سعودی عرب کی دفاعی معاونت کے لیے فوجی مدد کی منظوری دی، جس کی تصدیق ارکان پارلیمنٹ نے کی، جبکہ مقامی میڈیا نے بھی اس فیصلے کی رپورٹ دی۔

اس سے قبل صدر عبدالفتاح السیسی نے پارلیمنٹ سے درخواست کی تھی کہ اگر سعودی عرب حوثی حملوں کے خلاف مدد طلب کرے تو مصر کو اپنے خلیجی اتحادی کے دفاع کے لیے اقدامات کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: مکہ دفاعی معاہدہ، تہران میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کا اہم اجلاس

یمن کے ایران نواز حوثی باغی دارالحکومت صنعا سمیت ملک کے بڑے علاقوں پر قابض ہیں۔ حالیہ ہفتوں میں سعودی عرب کے خلاف حملوں میں اضافے سے خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، جبکہ تیل کی ترسیل اور فضائی آمدورفت متاثر ہونے کے خدشات بھی پیدا ہوئے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور تیل کی کمپنی آرامکو کو بھی نشانہ بنایا، جس سے پروازوں اور تیل کی برآمدات میں خلل پڑا۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث یمن میں پہلے سے جاری انسانی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.53 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.78 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.84 —
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.68 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.30 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.41 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 414,559 ▼ 3,024
Gold 22K Per Tola 380,013 ▼ 2,772
Gold 21K Per Tola 362,739 ▼ 2,646
Gold 18K Per Tola 310,920 ▼ 2,268
Silver Per Tola 5,594 ▼ 56
Platinum Per oz (USD) 1,554 ▼ 11.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 377.71 —
Diesel HSD Per Litre 275.24 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.96 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں