شاداب خان کی سنچری، پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے دی
پاکستانی ٹیم خواتین میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کے لیے گلابی کٹ پہن کر میدان میں اتری۔ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم 47ویں اوور میں 241 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان نے 242 رنز کا ہدف 48ویں اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کی اننگز کا آغاز مشکلات سے ہوا، پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے ٹام بینٹن کو 4 رنز پر آؤٹ کیا، جبکہ تیسرے اوور میں جو روٹ 5 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پانچویں اوور میں ہیری بروک بھی رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ابتدائی وکٹیں بھی پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں۔
اس موقع پر آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے شاداب خان نے ذمہ داری سے کھیلتے ہوئے بازی پلٹ دی اور ون ڈے کریئر کی پہلی سنچری بنا کر پاکستان کو ایک وکٹ سے فتح دلوادی۔ اس موقع پر حارث رؤف نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا اور وکٹ کو سنبھالے رکھا۔ آخری وکٹ کی شراکت میں شاداب اور حارث نے 89 رنز بنائے۔
97 رنز کے انفرادی اسکور پر شاداب خان کو امپائر نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ دے دیا تھا تاہم ریویو میں وہ ناٹ آؤٹ قرار دیےگئے۔
48 ویں اوور میں پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔ شاداب خان نے 96 گیندوں پر 113 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔ حارث روؤف 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
حارث رؤف نے انگلینڈ کی چوتھی وکٹ حاصل کی، جس کے بعد 52 رنز پر مہمان ٹیم کے چار کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے۔ تاہم بین ڈکٹ نے مزاحمت جاری رکھتے ہوئے 105 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ سیم کرن نے 42 اور گس اٹکنسن نے 36 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور ون ڈے کرکٹ میں اپنی 150 وکٹیں بھی مکمل کرلیں۔ رضا اللہ اور عرفات منہاس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔