سونے کی قیمت میں مسلسل 5 روز کمی کے بعد بڑا اضافہ
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 436 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 1201 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 63 ہزار 28 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالر اضافے سے 4009 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: مانیٹری پالیسی کا اعلان، نئی شرح سود 12 فیصد مقرر
علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 20سینٹس کے اضافے سے 54ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے کے اضافے سے 5ہزار 878روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 17روپے کی کمی سے 5ہزار 039روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ عالمی مارکیٹ کے نرخوں، ڈالر کی قدر، مقامی طلب و رسد اور عالمی معاشی صورت حال سمیت مختلف عوامل کے باعث ہوتا ہے۔ سرمایہ کاروں کے رجحانات بھی سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں