سعودی عرب کا حوثیوں کے 11 میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

سعودی عرب
سعودی فضائی دفاعی فورسز نے جنوبی علاقے میں حوثی باغیوں کے 10 بیلسٹک میزائلز تباہ کئے/ فائل فوٹو
Updated | Published October, 26 2026 |
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے کہا ہے کہ فضائی دفاعی فورسز نے جنوبی علاقے میں حوثی باغیوں کے 10 بیلسٹک میزائلز جبکہ خمیس مشیط کی جانب آنے والے ایک کروز میزائل کو فضا میں ہی تباہ کیا ہے۔

سعودی محکمہ شہری دفاع نے بتایا کہ اتوار کو دو بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کیے جانے کے بعد ان کا ملبہ خمیس مشیط اور احد رفیدہ کے علاقوں میں گرا، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک سعودی شہری اور ایک ایشیائی باشندہ شامل ہے۔ میزائلوں کے ملبے سے 3 رہائشی عمارتوں اور 7 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

سعودی حکام نے میزائل حملوں کا ذمہ دار یمن کی حوثی ملیشیا کو قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر کل ہی بڑا حملہ ہو سکتا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان کے بیان سے قبل اے ایف پی کے ایک صحافی نے اطلاع دی تھی کہ ریاض میں تین دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ یہ دھماکے اس وقت ہوئے جب مقامی رہائشیوں کو فضائی خطرے سے متعلق انتباہی پیغامات موصول ہوئے تھے ۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو ہفتے کی بندش کے بعد اتوار کو پروازیں بحال کردی گئیں، تاہم یمن کے حوثی باغیوں کے حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔

ایئرپورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق دبئی، پیرس اور قاہرہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ملکی و بین الاقوامی پروازیں شیڈول کی گئیں۔ بحالی کے روز ریاض میں دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں، جبکہ شہریوں کو ممکنہ خطرے سے متعلق پیغامات بھیجے گئے۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق چند پروازیں روانہ ہوئیں، تاہم بیشتر منسوخ رہیں۔

 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 276.53 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.78 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.84 —
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.68 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.30 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.41 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 414,559 ▼ 3,024
Gold 22K Per Tola 380,013 ▼ 2,772
Gold 21K Per Tola 362,739 ▼ 2,646
Gold 18K Per Tola 310,920 ▼ 2,268
Silver Per Tola 5,594 ▼ 56
Platinum Per oz (USD) 1,554 ▼ 11.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 377.71 —
Diesel HSD Per Litre 275.24 —
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 330.96 —
LPG Per Kg 279.34 —
ضرور پڑھیں