مکہ مکرمہ پر حوثی ڈرون حملہ ناکام، ہدف سے پہلے تباہ
سعودی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق ڈرون کو منگل کی شام مکہ مکرمہ کے جنوب میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ مقدس شہر کی ممنوع فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ مکہ مکرمہ اور دونوں مقدس مساجد کا تحفظ سعودی عرب کے لیے ریڈ لائن ہے اور حوثیوں کے خلاف اقدامات کیے جائیں گے۔
ترکی المالکی کے مطابق مکہ کو نشانہ بنانے کی یہ دوسری کوشش تھی ان کے بقول اس سے قبل جولائی 2017 میں بھی مکہ کی جانب بیلسٹگ میزائل داغا گیا تھا۔
دوسری جانب حوثی عہدیداروں نے سعودی اتحاد کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب نے یورپ کو خام تیل کی سپلائی روک دی
ادھر سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بھی حالیہ دنوں میں حملوں کے خدشات کے باعث سائرن بجائے گئے، سعودی احکام کے مطابق پیر کے روز بیلسٹگ میزائلوں اور ڈرونز کے معتدد حملوں میں 13 شہری زخمی ہوئے تھے۔
یہ تازہ واقعہ خطے میں سعودی عرب اور حوثیوں کے ٹھکانوں بڑھتی کشیدگی کے دوران پیش آیا ہے۔