پنجاب میں سکول ٹیچنگ انٹرنز کی مدت میں توسیع کا اعلان
فیز ون اور فیز ٹو کے تحت پہلے سے تعینات سکول ٹیچنگ انٹرنز کو انٹرن شپ جاری رکھنے کی منظوری دے دی گئی ہے، جس کے تحت ایس ٹی آئیز کی نئی انٹرن شپ مدت 16 ستمبر 2026 سے 31 مئی 2027 تک ہوگی۔
حکام کے مطابق جن ایس ٹی آئیز کی سابقہ انٹرن شپ مدت 31 مئی 2026 کو مکمل ہوئی، انہیں نئے معاہدے جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سمارٹ لاک ڈاؤن پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، طارق فضل چودھری
اس کے علاوہ ایس ٹی آئیز کو ماہانہ 15 ہزار روپے اضافی معاوضہ دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ تاہم 15 ہزار روپے ماہانہ پے انکریمنٹ نظرثانی شدہ شرائط و ضوابط سے مشروط ہوگی۔
جن ایس ٹی آئیز کے کنٹریکٹ ختم نہیں کیے گئے، انہیں بھی انٹرن شپ جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تاہم 31 مئی 2026 سے قبل استعفیٰ دینے یا عہدہ چھوڑنے والے ایس ٹی آئیز توسیع کے اہل نہیں ہوں گے۔
پنجاب کے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ایس ٹی آئیز کے نئے معاہدے جاری کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔