ملک میں سیلاب کا خدشہ، 4 صوبوں میں الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 17 ستمبر تک ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کیا/ فائل فوٹو
Updated 14 گھنٹے قبل | Published September, 15 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) ملک میں متوقع بارشوں کے باعث دریاؤں، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ پیدا ہو گیا، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 17 ستمبر تک ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بلائی علاقوں میں بارشوں کے نتیجے میں دریاؤں، ندی، نالوں اور برساتی نالوں کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ بعض مقامات پر اچانک سیلابی صورتحال بھی پیدا ہونے کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان میں گلگت، دیامر، غذر، اشکومن، گپس یاسین، نگر، ہنزہ، شمشال، اسکردو اور شگر میں اچانک سیلاب کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخواہ میں اپردیر، سوات، باجوڑ، ملاکنڈ، کرم، کوہستان، مہمند اور اورکزئی کے علاقے ممکنہ خطرے کی زد میں ہیں۔

اتھارٹی کے مطابق بلوچستان کے ژوب، شیرانی اور موسی خیل میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارشوں کا نیا الرٹ جاری

اسی طرح اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں جن میں راولپنڈی، گجرانوالہ سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شیخوپورہ شامل ہیں، کہ شہری علاقوں میں بھی پانی جمع ہونے اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نے خطرے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اور ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر ممکنہ خطرات کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے اور عوام کا متعلقہ اداروں کو بروقت آگاہ کرنے کا عمل جاری ہے۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید بارش کے دوران برساتی نالوں، زیرآب سڑکوں پلوں اور نشیبی راستوں سے گزرنے سے گریز کریں۔

اتھارٹی نے موسم، ممکنہ خطرات اور حفاظتی اقدامات سے متعلق مستند معلومات کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے راہنمائی لینے کی بھی ہدایت کی ہے۔

کسی بھی ہنگامی سیلابی صورتحال میں مدد کیلئے 911 ہیلپ لائن سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.07 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.05 ▼ 0.95
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.03 ▼ 0.40
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887
Gold 22K Per Tola 414,229
Gold 21K Per Tola 395,401
Gold 18K Per Tola 338,915
Silver Per Tola 6,703
Platinum Per oz (USD) 1,798 ▼ 1.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 380.24 ▲ 4.42
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65 ▲ 17.22
ضرور پڑھیں