محمد رضوان کا این سی سی اے کو جواب، موبائل واپسی پر سوال اٹھا دیا

قومی کرکٹر محمد رضوان
محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو بذریعہ کوریئر تحریری جواب ارسال کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 15 2026 |
اسلام آباد:(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر محمد رضوان کی جانب سے این سی سی آئی اے کو بھیجے گئے خط کا متن سامنے آگیا، انہوں نے ادارے سے طلبی کی وجہ اور موبائل فون واپس نہ ملنے سمیت مختلف سوالات کے جواب مانگ لیے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر محمد رضوان نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو بذریعہ کوریئر تحریری جواب ارسال کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رضوان نے خط میں ادارے سے پوچھا کہ انہیں کس معاملے میں طلب کیا گیا اور اس کی وجہ کیا ہے؟ قومی کرکٹر نے موبائل فون واپس نہ کیے جانے پر بھی سوال اٹھایا اور استفسار کیا کہ ان کا فون اب تک کیوں نہیں لوٹایا گیا؟

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی 7 سال بعد ڈومیسٹک کرکٹ میں واپیسی

انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ انہوں نے کون سی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے، اس بارے میں بھی انہیں آگاہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ محمد رضوان اور امام الحق این سی سی آئی اے میں پیش ہوچکے ہیں جہاں دونوں سے انگلینڈ سیریز کے دوران مبینہ ڈریسنگ روم لیکس اور موبائل فون سے حاصل ہونے والی معلومات کے معاملے میں تقریباً دو گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی تھی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.07 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 320.05 ▼ 0.95
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.03 ▼ 0.40
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.86 ▲ 0.07
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.44 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▲ 0.03
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,887
Gold 22K Per Tola 414,229
Gold 21K Per Tola 395,401
Gold 18K Per Tola 338,915
Silver Per Tola 6,703
Platinum Per oz (USD) 1,798 ▼ 1.5%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 380.24 ▲ 4.42
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65 ▲ 17.22
ضرور پڑھیں