شارجہ میں شادی کرنیوالوں کیلئے 30 ہزار درہم گرانٹ کا اعلان

متحدہ عرب امارات
اقدام کا مقصد شادی اور گھر بسانے کے ابتدائی اخراجات میں شہری خاندانوں کو مالی سہولت فراہم کرنا ہے/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 12 2026 |
شارجہ (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی نے شہریوں کے لیے شادی اور گھر کے فرنیچر کی سرکاری امداد میں اضافہ کردیا ہے۔ نئے حکم کے تحت دونوں گرانٹس کی رقم بڑھا کر الگ الگ 30 ہزار درہم (تقریباً 22 لاکھ 59 ہزار 190 پاکستانی روپے) کردی گئی ہے۔

اماراتی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوگئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد شادی اور گھر بسانے کے ابتدائی اخراجات میں شہری خاندانوں کو مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔

شارجہ کے حکمران نے شادی اور فرنیچر گرانٹ کے حصول کے لیے تنخواہ سے متعلق اہلیت کے معیار میں بھی تبدیلی کی ہدایت کی ہے۔

نئے ضابطے کے مطابق اب وہ درخواست گزار بھی ان گرانٹس کے اہل ہوں گے جن کی ماہانہ تنخواہ 50 ہزار درہم سے کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں اسمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ

وام کے مطابق تنخواہ کی حد میں تبدیلی کا فیصلہ شارجہ حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں میں حالیہ اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ نئی تنخواہوں کے مطابق شہریوں کی گرانٹس کے لیے اہلیت کا معیار بھی برقرار رہے۔

شارجہ حکومت کے مطابق شادی اور فرنیچر کی گرانٹس میں اضافے کا مقصد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور روزمرہ اخراجات میں اضافے کے باعث شہری خاندانوں پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔

یہ امداد شارجہ ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے رہائشی معاونت کے مستحقین کو شادی اور گھر کے فرنیچر کے اخراجات پورے کرنے میں مدد دے گی۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے خاندانوں کی ضروریات پوری کرنے اور ان کے معاشی استحکام کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.72 ▲ 1.14
🇪🇺 Euro EUR → PKR 308.03 ▼ 0.74
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 368.68 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.88 ▲ 0.33
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.62 ▲ 0.32
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.63 ▲ 0.18
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 418,900 ▼ 10,343
Gold 22K Per Tola 383,992 ▼ 9,481
Gold 21K Per Tola 366,537 ▼ 9,050
Gold 18K Per Tola 314,175 ▼ 7,757
Silver Per Tola 5,351 ▼ 189
Platinum Per oz (USD) 1,540 ▼ 37.1%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 346.00 —
Diesel HSD Per Litre 251.37 —
High Octane Per Litre 415.00 —
Kerosene Per Litre 308.52 —
LPG Per Kg 294.07 —
ضرور پڑھیں