ٹی 10 لیگ: محمد عامر اور بھارتی کھلاڑی میں تلخ جملوں کا تبادلہ
محمد عامر بولنگ کر رہے تھے کہ بھارتی بیٹر نے وکٹ کیپر کے اوپر سے ریورس شاٹ کھیل کر چوکا لگا دیا جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان گرما گرمی ہوئی۔ اگلی ہی گیند پر بھارتی بیٹر نے شاٹ کھیلا، تاہم وہ باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ عامر نے وکٹ حاصل کرنے کے بعد بھرپور جشن منایا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اسٹار فاسٹ بولر محمد شامی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
محمد عامر ٹی 10 لیگ میں یو اے ای بلز کی نمائندگی کر رہے ہیں جس میں آل راؤنڈر شاداب خان بھی شامل ہیں۔ گزشتہ روز کے میچ میں عامر نے دو اوورز میں 38 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
Mohammad Amir loses his cool in T10 League! Match #cricket #pakistancricket #PCB https://t.co/kWI4Oi0J6r
— Urooj Jawed🇵🇰 (@uroojjawed12) November 10, 2026
اس سے قبل ایک اور میچ میں پاکستانی بیٹر افتخار احمد نے عامر کو چھکا لگایا تھا جس کے جواب میں فاسٹ بولر کی باؤنسر براہ راست افتخار کے ہیلمٹ پر جا لگی تھی جس کے بعد فزیو کو میدان میں آنا پڑا۔