ملک بھر میں اسمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ
احد چیمہ کی زیر صدارت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) سے متعلق اجلاس منعقد ہوا/ فائل فوٹو
Updated | Published November, 11 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے ملک بھر کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں کثیرالجہتی مالیاتی اداروں سے اربوں ڈالر کے قرضوں کی مدد سے سمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور و اسٹیبلشمنٹ ڈویژن احد چیمہ کی زیر صدارت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈسکوز کے ترقیاتی پروگراموں کا جائزہ لیا گیا اور تمام تقسیم کار کمپنیوں کے ٹرانسفارمرز پر اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے لیے فنڈز کے انتظام سے متعلق اقتصادی امور ڈویژن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی وزراء کو کرپشن پر سخت وارننگ
اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت نے ملک بھر کی تمام بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) میں کثیرالجہتی مالیاتی اداروں سے اربوں ڈالر کے قرضوں کی مدد سے اسمارٹ میٹرز نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس منصوبے کے لیے حکومت عالمی بینک (ورلڈ بینک) اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔