ٹک ٹاکر انصر جٹ المعروف مسٹر پتلو گرفتار

معروف ٹک ٹاکر انصر جٹ المعروف مسٹر پتلو
مقدمے میں دو ملزمان انصر جٹ المعروف مسٹر پتلو اور ان کے بھائی کاشف بشیر کو نامزد کیا گیا/ فائل فوٹو
Updated 16 گھنٹے قبل | Published November, 9 2026 |
سیالکوٹ (ویب ڈیسک) صدر ڈسکہ پولیس نے معروف ٹک ٹاکر انصر جٹ المعروف مسٹر پتلو کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق مسٹر پتلو کے خلاف مہندی کی تقریب میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان ریحان کے قتل کیس کے مدعی اور ان کے اہلخانہ کو مبینہ طور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق مقتول ریحان کے بہنوئی کی مدعیت میں درج مقدمے میں دو ملزمان انصر جٹ المعروف مسٹر پتلو اور ان کے بھائی کاشف بشیر کو نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مسٹر پٹلو کی 10 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور

درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ ملزمان کی جانب سے قتل کیس کی پیروی سے روکنے کے لیے ان پر اور ان کے اہلخانہ پر دباؤ ڈالا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔

واضح رہے کہ مسٹر پتلو پہلے ہی نوجوان ریحان کے قتل کے مقدمے میں نامزد ہیں اور مختلف قانونی دفعات کے تحت درج مقدمے میں عبوری ضمانت پر ہیں۔

پولیس نے مدعی کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کرکے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 یاد رہے ڈسکہ روڈ پر واقع فراز کرکٹ گراؤنڈ میں مسٹر پتلو کی شادی کی تقریبات اور انعامی قرعہ اندازی کے اعلان کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی تھی۔

مسٹر پٹلو کی ٹیم کی جانب سے ایک گاڑی، 50 موٹر سائیکلوں اور دیگر تحائف کی تقسیم کا اعلان کیا گیا تھا۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عقیل اور ریحان کے نام سے ہوئی، جن میں سے ریحان کو علاج کے لیے لاہور منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔

سوشل میڈیا پر تشہیری مہم کے باعث گراؤنڈ میں لوگوں کا غیر معمولی رش جمع ہوگیا تھا۔ لاؤڈ اسپیکر پر تمام شرکا کو بیک وقت گراؤنڈ میں داخل ہونے کے اعلان کے بعد بھگدڑ مچ گئی۔

پولیس کے مطابق منتظمین نے اجازت نامے کی شرائط اور حفاظتی انتظامات کی خلاف ورزی کی۔ واقعے کے باعث ڈسکہ سیالکوٹ روڈ پر ٹریفک بھی متاثر ہوئی جبکہ املاک کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔ پولیس نے قرعہ اندازی کے لیے رکھی گئی گاڑی اور 50 موٹر سائیکلیں بھی قبضے میں لے لی تھیں۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ موترہ میں 9 نامزد ملزمان اور تقریباً 40 سے 45 نامعلوم سکیورٹی گارڈز کے خلاف درج کیا گیا۔ نامزد ملزمان میں مبینہ طور پر مسٹر پٹلو، ان کے بھائی کاشف بشیر، گراؤنڈ کے مالک شاہد جاوید، دانیال منیر، منیر احمد، محسن علی، ارشاد علی، عبداللہ مہدی اور زوہیب منشا شامل ہیں۔

مقدمہ تھانہ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 322، 188، 148، 149، 431، 440 اور 109 سمیت مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس کی دفعہ 16 شامل کی گئی ہیں۔

دوسری جانب مسٹر پٹلو نے ویڈیو بیان میں واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ جس وقت گراؤنڈ میں بھگدڑ مچی، وہ وہاں موجود نہیں تھے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.13 —
🇪🇺 Euro EUR → PKR 309.02 —
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 369.96 ▼ 0.49
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.78 —
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 —
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.51 —
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 422,101 ▲ 155
Gold 22K Per Tola 386,926 ▲ 142
Gold 21K Per Tola 369,338 ▲ 135
Gold 18K Per Tola 316,575 ▲ 116
Silver Per Tola 5,388 ▲ 3
Platinum Per oz (USD) 1,535 ▲ 0.9%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 346.00 —
Diesel HSD Per Litre 199.98 —
High Octane Per Litre 415.00 ▲ 65.00
Kerosene Per Litre 301.64 —
LPG Per Kg 294.07 ▲ 52.64
ضرور پڑھیں