سعودی عرب نے یورپ کو خام تیل کی سپلائی روک دی

Saudi Arabia Oil Supply
فائل فوٹو
Updated | Published September, 16 2026 |
ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی اہم ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب نے یورپی ریفائنریز کو خام تیل کی سپلائی روکنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے عالمی توانائی کی منڈی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

گزشتہ دنوں سعودی وزارت خارجہ نے بتایا تھا کہ ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن کو عراق سے آنے والے ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ حملوں کے بعد سعودی عرب نے ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پائپ لائن کو عارضی طور پر بند کردیا تھا۔

اب غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے یورپ کو خام تیل کی فراہمی بھی روک دی ہے، سعودی آرامکو نے یورپی ریفائنریز کیلئے خام تیل کے بعض کارگو منسوخ یا مؤخر کردیے ہیں، جس کے بعد یورپی مارکیٹ میں سپلائی کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان جنگ اور آبنائے ہرمز میں آمدورفت متاثر ہونے کے باعث ایسٹ ویسٹ پائپ لائن مشرق وسطیٰ سے عالمی منڈی تک تیل پہنچانے کے اہم متبادل راستوں میں شامل رہی ہے۔

یہ پائپ لائن معمول کے حالات میں روزانہ تقریباً 40 لاکھ سے 50 لاکھ بیرل خام تیل کی ترسیل کی صلاحیت رکھتی تھی،اس اہم پائپ لائن کی بندش کے باعث اس کی بحالی کا وقت عالمی تیل سپلائی کیلئے اہم قرار دیا جارہا ہے۔

پائپ لائن کی مرمت میں 3 سے 5 ہفتے لگنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم امریکی انرجی سیکرٹری کرس رائٹ کا کہنا ہے کہ پائپ لائن چند دنوں میں دوبارہ کھولی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل پھر مہنگا ہوگیا

پائپ لائن کی بندش اور یورپ کو خام تیل کی سپلائی میں رکاوٹ کے باعث عالمی توانائی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور سپلائی کے حوالے سے صورتحال پر نظر رکھی جارہی ہے۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.28 ▲ 0.21
🇪🇺 Euro EUR → PKR 319.95 ▼ 0.10
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 373.66 ▼ 0.37
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.88 ▲ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.49 ▲ 0.05
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.31 ▲ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 451,369 ▼ 518
Gold 22K Per Tola 413,755 ▼ 475
Gold 21K Per Tola 394,948 ▼ 453
Gold 18K Per Tola 338,527 ▼ 388
Silver Per Tola 6,665 ▼ 38
Platinum Per oz (USD) 1,793 ▼ 5.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 384.34 ▲ 4.10
Diesel HSD Per Litre 279.55
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 324.35
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں