ایران امریکا جنگ ختم؟ صدر ٹرمپ کا بڑا اعلان
آئرلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا اور وہ امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے بے تاب ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ اگر امریکا کے نمائندے ایرانی حکام سے ملاقات کرتے ہیں تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے پر کسی بھی معاہدے میں امریکی مفادات کو مدنظر رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کنٹرول کرنا ہے تو 100 کلومیٹر اندر آکر دکھائیں، پاسداران انقلاب
یوکرین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ان کی یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی سے بھی گفتگو ہوئی ہے۔ ٹرمپ نے زیلنسکی پر زور دیا کہ وہ روس میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانا بند کریں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا وینزویلا سے بڑی مقدار میں تیل حاصل کررہا ہے، جبکہ وینزویلا میں انتخابات اس وقت ہوں گے جب وہاں کے حالات سازگار ہوں گے۔
ٹرمپ نے امریکی معیشت کے حوالے سے کہا کہ امریکا میں دنیا کی سب سے کم شرح سود ہونی چاہیے اور ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے۔
مصنوعی ذہانت کے حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جو بھی اس شعبے میں سبقت لے جائے گا، وہ کامیاب ہوگا۔