گجرپورہ: جائیداد کے تنازعہ پر 80 سالہ باب کو قتل کرنیوالا بیٹا گرفتار

گجر پورہ
سگے بیٹے نے جائیداد کے معاملے پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 11 2026 |
لاہور:(ویب ڈیسک) گجر پورہ کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر 80 سالہ باپ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے بیٹے اور اسکی بیوی کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول محمد عظیم کو اس کے سگے بیٹے نے جائیداد کے معاملے پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، جس کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سید ذیشان رضا نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

انچارج انویسٹیگیشن تھانہ گجر پورہ ممتاز حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کارگو جہاز میں آگ لگ گئی، 25 افراد ہلاک

ایس پی انویسٹیگیشن سول لائن غلام دستگیر کے مطابق ملزمان کو پیشہ ورانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس سے حاصل ہونے والی معلومات کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ ملزمان قانون کی گرفتاری میں ہیں، ان کے خلاف مضبوط چالان تیار کرکے انہیں قانون کے مطابق سزا دلوانے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

دوسری جانب ایس ایس پی محمد نوید نے کامیاب کاروائی پر پولیس ٹیم کیلئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.38 ▲ 0.23
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.05 ▼ 0.24
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 374.76 ▼ 0.61
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.93 ▲ 0.13
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.52 ▲ 0.06
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▲ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 452,699 ▼ 6,845
Gold 22K Per Tola 414,974 ▼ 6,275
Gold 21K Per Tola 396,112 ▼ 5,990
Gold 18K Per Tola 339,524 ▼ 5,134
Silver Per Tola 6,849 ▼ 59
Platinum Per oz (USD) 1,826 ▼ 15.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 370.80 ▲ 3.05
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں