سپارکو نے ربیع الثانی کے چاند سے متعلق پیشگوئی کر دی
ربیع الثانی 1448 ہجری کے آغاز سے متعلق سپارکو نے چاند کی رویت کے امکانات کے حوالے سے پیشگوئی جاری کر دی ہے، جس میں ہلال کے 12 ستمبر کی شام نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سپارکو کے ترجمان کے مطابق ربیع الثانی کا چاند 11 ستمبر کو صبح 8 بج کر 27 منٹ پر پیدا ہونے کی توقع ہے۔ چاند کی پیدائش کے بعد اگلے روز یعنی 12 ستمبر کی شام اس کی رویت کے امکانات پیدا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گرمی کا راج یا بادل برسیں گے؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا
ترجمان نے بتایا کہ ساحلی علاقوں میں ہلال آنکھ سے نظر آنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں چاند دیکھنے کے لیے دوربین کی مدد لینا پڑ سکتی ہے۔
سپارکو کی جانب سے جاری پیشگوئی کے مطابق اگر 12 ستمبر کی شام ہلال نظر آگیا تو یکم ربیع الثانی 1448 ہجری 13 ستمبر کو ہو گا۔
تاہم سپارکو کی پیشگوئی حتمی اعلان نہیں ہوگی، ربیع الثانی کے آغاز کا باقاعدہ فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی جو ملک کے مختلف حصوں سے موصول ہونے والی شہادتوں اور چاند کی رویت سے متعلق معلومات کا جائزہ لینے کے بعد اعلان کرے گی۔