اڈیالہ جیل میں قیدی کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا
40 سالہ اویس احمد تھانہ جاتلی کے منشیات کے مقدمے میں اسیر تھا/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 11 2026 |
راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ میں ایک حوالاتی قیدی بیماری کے باعث جاں بحق ہوگیا۔
حکام کے مطابق 40 سالہ اویس احمد تھانہ جاتلی کے منشیات کے مقدمے میں اسیر تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اے این پی کے منتخب ناظم خان واحد پی ٹی آئی میں شامل
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیدی کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس پر اسے فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی راستے میں دم توڑ گیا۔
حکام کے مطابق واقعے سے متعلق مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔