پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے بڑی خوشخبری، 25 ہزار روپے تک سبسڈی کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو
Updated | Published September, 10 2026 |
لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے دھان کے کاشتکاروں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے سپر سیڈر کے استعمال پر 25 ہزار روپے تک رینٹل سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے

وزیراعلیٰ پنجاب کے کلین ایئر پروگرام کے تحت دھان کے کاشتکار سپر سیڈر کے استعمال پر فی ایکڑ 5 ہزار روپے رینٹل سبسڈی حاصل کر سکیں گے، جبکہ ایک کاشتکار کیلئے زیادہ سے زیادہ سبسڈی کی حد 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

حکومت کے مطابق یہ سہولت مخصوص اضلاع کے اہل کاشتکاروں کو فراہم کی جائے گی۔ ان اضلاع میں فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چنیوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، وزیرآباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، ملتان، لودھراں، خانیوال، وہاڑی اور بہاولنگر شامل ہیں۔

سبسڈی کیلئے رجسٹریشن کیسے ہوگی؟

اہل کاشتکار رینٹل سبسڈی حاصل کرنے کیلئے آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اس مقصد کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی آفیشل ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk پر جا کر رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد دھان کی باقیات جلانے کے رجحان میں کمی لانا اور ماحول کو فضائی آلودگی سے محفوظ رکھنا ہے۔
 

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.15 ▼ 0.40
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.29 ▼ 0.39
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.37 ▼ 0.47
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.80 ▼ 0.10
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.46 ▼ 0.12
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.30 ▼ 0.06
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 459,545 ▼ 668
Gold 22K Per Tola 421,249 ▼ 612
Gold 21K Per Tola 402,101 ▼ 584
Gold 18K Per Tola 344,658 ▼ 501
Silver Per Tola 6,909 ▲ 27
Platinum Per oz (USD) 1,841 ▲ 32.6%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 367.75 ▲ 21.88
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں