ملک میں سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی
سونے کی قیمت میں مسلسل کمی/فائل فوٹو
Updated | Published September, 10 2026 |
کراچی(ویب ڈیسک)آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 336 روپے مقرر ہوگئی ہے
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔ 10 گرام سونا 515 روپے سستا ہونے کے بعد 3 لاکھ 96 ہزار 378 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 398 ڈالر پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت کا بڑا اعلان
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
سونے کی قیمت میں ردوبدل کی بڑی وجوہات میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیر یقینی اور جغرافیائی کشیدگی شامل ہیں۔
عالمی سطح پر سرمایہ کار معاشی اور سیاسی غیر یقینی کے دوران سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں جس کے باعث اس کی طلب میں اضافہ قیمتوں کو اوپر لے جاتا ہے۔