غیرفعال سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیر فعال سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا/ فائل فوٹو
Updated | Published September, 10 2026 |
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر فعال سمز سے منسلک واٹس ایپ اکاؤنٹس بند کرنے کافیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے کہا کہ غیرفعال، منسوخ یا زیراستعمال نہ رہنے والی سمز کے واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک ہوں گے، غیرفعال نمبرز کے واٹس ایپ اکاؤنٹس غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس فعال موبائل نمبرز سے منسلک کریں، موبائل نمبر تبدیل کرنے والے صارفین فوری طور پر واٹس ایپ کا نمبر تبدیل کریں۔