سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

Gold Price in Pakistan
فائل فوٹو
Updated | Published September, 9 2026 |
کراچی: (ویب ڈیسک) مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 936 روپے ہوگئی۔

گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج ایک بار پھر قیمت بڑھنے سے شہریوں کی جانب سے سونے کی خریداری مزید مہنگی ہوگئی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، 10 گرام سونا 686 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 96 ہزار 893 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 72 روپے بڑھ کر 7 ہزار 141 روپے ہوگئی۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 404 ڈالر ہوگئی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا براہ راست اثر مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑتا ہے، جس کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخ روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بے قابو

سونے کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد شہریوں اور سرمایہ کاروں کی نظریں اب عالمی مارکیٹ کے آئندہ رجحان اور ملکی صرافہ مارکیٹ میں قیمتوں کی نئی صورتحال پر مرکوز ہیں۔

کرنسی، دھاتوں اور پیٹرولیم مصنوعات کے نرخ
Currency → PKR
Currency Pair Rate (PKR) Change
🇺🇸 US Dollar USD → PKR 277.55 ▼ 0.07
🇪🇺 Euro EUR → PKR 322.68 ▼ 0.03
🇬🇧 British Pound GBP → PKR 375.84 ▼ 0.06
🇸🇦 Saudi Riyal SAR → PKR 73.90 ▼ 0.02
🇦🇪 UAE Dirham AED → PKR 75.58 ▼ 0.02
🇨🇳 Chinese Yuan CNY → PKR 41.36 ▼ 0.01
Current Metals
Metal Unit Price (PKR) Change
Gold 24K Per Tola 460,212 ▼ 756
Gold 22K Per Tola 421,861 ▼ 693
Gold 21K Per Tola 402,686 ▼ 662
Gold 18K Per Tola 345,159 ▼ 567
Silver Per Tola 6,882 ▼ 8
Platinum Per oz (USD) 1,809 ▼ 14.4%
Current Petrol
Fuel Type Unit Price (PKR) Change
Petrol Super Per Litre 345.87
Diesel HSD Per Litre 267.06
High Octane Per Litre 350.00 ▼ 95.00
Kerosene Per Litre 307.00
LPG Per Kg 258.65
ضرور پڑھیں