انٹرمیڈیٹ رزلٹ 2026 کا اعلان، نتائج کیلئے لنک پر کلک کریں
تفصیلات کے مطابق وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور وزارت تعلیم مستقبل کے تعلیمی خاکے اور خدوخال کو ہم آہنگ کرنے کے لیے کوشاں ہیں، جبکہ تعلیم اب صوبوں اور مقامی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔
چیئرمین وفاقی تعلیمی بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سالانہ امتحانات میں 2 لاکھ 12 ہزار 416 امیدوار شریک ہوئے، جبکہ نتائج کی تیاری میں 1237 اسٹاف ممبران نے حصہ لیا۔
ان کے مطابق امتحانات کے دوران نقل کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ کامیابی کا مجموعی تناسب 85.95 فیصد رہا۔ طالبات کی پاسنگ پرسنٹیج طلبہ کے مقابلے میں زیادہ رہی۔
امیدوار وفاقی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر تین مختلف ذرائع کے ذریعے اپنے نتائج دیکھ سکیں گے۔ آن لائن رزلٹ دیکھنے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
https://result.fbise.edu.pk/
پری میڈیکل گروپ میں آرمی پبلک اسکول کی عمارہ اظہر نے 1079 نمبر حاصل کرکے پہلی پوزیشن، پنجاب کالج کے محمد جہانزیب نے 1078 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ سیدہ ایمان فاطمہ نے 1076 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پری انجینئرنگ گروپ میں ایمان ارجمند نے 1075 نمبر کے ساتھ پہلی، زینب سمیع نے 1070 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ عنزہ فاطمہ نے 1068 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سائنس گروپ میں عبداللہ اظہر نے 1063 نمبر کے ساتھ پہلی، ایان اظہر نے دوسری جبکہ ہادی زکریا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نےنہم جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا
کامرس گروپ میں اقصیٰ فاروق نے 1051 نمبر کے ساتھ پہلی، عائزہ افضل نے 1047 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ آمنہ آصف نے 1046 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ہیومینٹیز گروپ میں ایمان فاطمہ نے 1007 نمبر کے ساتھ پہلی، آمنہ اظہر نے 1003 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ یحییٰ فاضل اور عمیر رضا نے 1002 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔