پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نےنہم جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا
پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز کی جانب سے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔
لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان بورڈز نے بھی نتائج کا اعلان کردیا۔
طلبہ اپنے متعلقہ تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ پر جا کر رول نمبر درج کرکے نتیجہ چیک کرسکتے ہیں۔ ویب سائٹ پر زیادہ رش یا انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہ ہونے کی صورت میں طلبہ کیلئے ایس ایم ایس کے ذریعے بھی رزلٹ معلوم کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ایس ایم ایس کے ذریعے نتیجہ معلوم کرنے کیلئے طلبہ موبائل فون کے میسج آپشن میں صرف اپنا رول نمبر لکھیں اور اسے اپنے متعلقہ بورڈ کے مقررہ کوڈ پر بھیج دیں۔
لاہور بورڈ کا ایس ایم ایس کوڈ 800291، راولپنڈی 800296، فیصل آباد 800240، ملتان 800293، گوجرانوالہ 800299، سرگودھا 800290، ساہیوال 800292، بہاولپور 800298 جبکہ ڈیرہ غازی خان بورڈ کا ایس ایم ایس کوڈ 800295 ہے۔
رزلٹ جاننے کیلئے اس لنک پر کلک کریں:
نتائج کے اعلان کے بعد طلبہ میں اپنے امتحانی نتائج جاننے کیلئے خاصا جوش پایا جارہا ہے، طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ رزلٹ چیک کرتے وقت اپنا درست رول نمبر درج کریں تاکہ کسی قسم کی دشواری سے بچا جاسکے۔